راہل کی سزا کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں نے وجے چوک تک مارچ کیا

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مودی سرنام معاملے میں سزا سنانے کے خلاف کانگریس پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ نکالا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے موقع پر بھاری سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو جمعرات کو سورت کی ایک عدالت کی طرف سے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد، پارٹی نے آنے والے دنوں میں تمام ہم خیال جماعتوں کو شامل کرتے ہوئے ایک بڑے احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔اس کے ساتھ ہی، تمام ریاستی کانگریس کے صدور اور لیجسلیچر پارٹی کے رہنماؤں کو جمعہ کی شام کو ملک گیر احتجاج کی منصوبہ بندی کے لیے میٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو کانگریس قیادت نے اس معاملے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔