راہل گاندھی ،ملک ارجن کھڑگے نے جواہر لال نہرو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 59ویں برسی کے موقع پر ممنون قوم خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ جواہر لال نہرو کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا۔ اس موقع پر پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے اور سلام پیش کر رہا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس موقع پر دہلی میں شانتی ون پہنچے اور پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس موقع پر ٹوئٹ کیا کہ21ویں صدی کے ہندوستان کا تصور پنڈت جواہر لال نہرو کے تعاون کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ جمہوریت کے نڈر نگراں، ان کے ترقی پسند نظریات نے چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا۔ ‘ہند کے جواہر’ کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔‘‘وہیں، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’پنڈت جواہر لال نہرو کی وراثت ایک بلند مشعل راہ کی طرح ہے، جو ہندوستان کے خیال اور ان اقدار آزادی، جمہوریت، سیکولرازم اور جدیدیت کو روشن کرتی ہے جن کے لیے انھوں نے اپنی زندگی وقف کی تھی۔

https://fb.watch/kOEGDKA2rc/?mibextid=NnVzG8
https://fb.watch/kOEHsw1F5C/?mibextid=ZbWKwL