ان دنوں کانگریس لیڈر راہل گاندھی مختلف وجوہات کی وجہ سے بحث میں ہیں۔ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کل یعنی ہفتہ کی صبح دہلی سے شملہ (ہماچل پردیش) جاتے ہوئے راہل گاندھی کسانوں کے درمیان سونی پت پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی۔ حالانکہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں کئی بار دیکھا گیا ہے کہ وہ مسلسل عام لوگوں سے جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔