نئی دہلی: مدھیہ پردیش مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری ڈاکٹر جیا ٹھاکر نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کے درمیان سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کانگریس صدر اور پارٹی قائدین کو سیاسی انتقام کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جیا ٹھاکر نے اپنی درخواست میں کہا کہ دس سال تک دنیا میں کہیں بھی کوئی ایجنسی تحقیقات نہیں کرتی۔ یہ اپوزیشن جماعتوں کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ عرضی میں مرکز کی طرف سے ای ڈی ڈائرکٹر سنجے مشرا کو دی گئی سروس کی توسیع کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔