کانگریس کے سابق صدر اور کیرالا کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز تمل ناڈو میں انتخابی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست کی اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت نے مرکزی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے نریندر مودی جو چاہتے ہیں وہ کروانے کے لئے سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے تین روزہ دورہ تمل ناڈو کا آغاز کوئمبٹور سے کیا ، عوام کے لئے کھلی گاڑی میں سوار ہوئے اور مختلف مقامات پر لوگوں سے خطاب کیا۔کانگریس کے سابق صدر نے اے اے اے ڈی ایم کے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ، “تمل ناڈو میں ایک ایسی حکومت ہے جو آج ایک معاہدے پر پہنچ چکی ہے۔”راہل گاندھی نے کہا ،” تمل ناڈو کے مستقبل کا فیصلہ صرف تامل عوام ہی کریں گے۔ ناگپور (آر ایس ایس) تمل ناڈو کے مستقبل کا فیصلہ کبھی نہیں کرسکتا۔