راہل گاندھی نے شاعرانہ انداز میں پی ایم مودی پر کیا حملہ، لکھا- صدیوں کا بنایا، لمحوں میں مٹایا..

,

   

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ نریندر مودی اور ان کی حکومت نے ملک کو ایک مشکل دور میں پہنچایا ہے۔ راہل نے مرکز میں بی جے پی حکومت کے خلاف جارحانہ مؤقف اپنایا ہوا ہے۔ جمعرات کو انہوں نے کورونا ویکسین کی قلت، ایل اے سی ، بے روزگاری، مہنگائی اور کسانوں کی پریشانیوں کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے شاعری کے ذریعہ مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ‘صدیوں کا بنایا، لمحوں میں مٹایا، ملک جانتا ہے کون یہ مشکل دور لایا۔’ ٹویٹ میں حالانکہ کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے، لیکن اس کی زبان سے یہ واضح ہے کہ راہل کا نشانہ صرف وزیر اعظم اور ان کی حکومت پر ہے۔