راہل گاندھی نے کسانوں سے متعلق مودی حکومت پر کی تنقید،کہا:نہ نوجوان اور نہ کسان،صرف 3-4 دوست ہی بھگوان

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہيں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں۔حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہے،بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں لگا رکھی ہے۔”بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں بھی کٹوتی۔نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی سرکار کے لئے صرف 3-4 صنعتکار دوست ہی بھگوان”۔کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 210 کسان احتجاج کرتے ہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اٹل ہيں۔