راہل گاندھی نے کہا وزیراعظم چین کے سامنے جھک گئے

,

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے معاملے پر پریس کانفرنس کرکے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے آگے سر جھکایا ہے اور ہندوستان کی مقدس سرزمین کو چین کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے مودی سرکار پر فوج کے ساتھ غداری کرنے کا بھی الزام لگایا۔مشرقی لداخ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر راہل گاندھی نے حکومت پر حملہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کو بزدل قرار دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ چین کو ہندوستانی اراضی کیوں دی گئی؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع کو یہ بات شہریوں کو بتانا چاہئے۔ حکومت کو یہ بھی واضح کرنا چاہئے کہ فوج کو کیلاش رینج سے پیچھے ہٹنے کو کیوں کہا گیا؟ چین ڈیپسانگ میدانی علاقوں سے واپس کیوں نہیںگیا؟ انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین فنگر 4 تک ہے ، پھر مودی جی نے کس وجہ سے فنگر 3 سے فنگر 4تک کی زمین چین کے حوالے کردی۔