راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز، کہا شہروں کے بعد اب دیہات بھی بھگوان کے ہاتھ میں ہیں

,

   

ملک کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ صرف شہر ہی نہیں بلکہ دیہات بھی اب بھگوان کے رحم و کرم پر رہ گئے ہیں۔ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے ہندوستان کے دیہی علاقوں میں کورونا(COVID-19) کی بڑھتی ہوئی ہوئے تباہی کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا ، شہروں کے بعد دیہات بھی ”بھگوان کے رحم و کرم پر ” ہیں۔بتادیں کہ راہل گاندھی کورونا کی وبا سے نمٹنے کے طریقوں پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔