راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل

,

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ، پارٹی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔کانگریس نے کہا کہ اس کی بحالی کے لیے مناسب اقدامات آٹھائے جا رہے ہیں۔اس وقت تک وہ آپ کے تمام دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے آپ کے ساتھ جڑے رہیں گے اور ہمارے لوگوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ان کے مقصد کے لیے لڑتے رہیں گے۔ جے ہند! ۔