حیدرآباد: آج سیاسی قائدین کو بھی ایک نیا تجربہ ہونے لگا ہے۔ وہ عوام میں نہ آئیں تو عوام ان سے ناراض رہتی ہے او رکہتی ہے کہ سیاسی قائدین صرف انتخابات کے دنو ں میں ہی ان کے محلے جات کا دورہ کرتے ہیں۔ لیکن جب سیاسی قائدین علاقوں کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں بھی کئی تجربات کا سامنا ہوتا ہے۔
ایک ایسا ہی واقعہ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ساتھ پیش آیا۔ راہل گاندھی کیرالا کے وایانندمیں اپنے ہ لوک سبھا کا دورہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور پارٹی کے وزراء ملاقا ت کی۔ راہل گاندھی ان دنوں کیرالا کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔اپنے دورہ کے دوران ایک گاؤں میں رک کر چائے کا مزہ لینے لگے۔ اس کے بعد جب جانے لگے ایک آدمی ان کے پاس آیا اور انہیں بوسہ دینے لگا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔
#WATCH A man kisses Congress MP Rahul Gandhi during his visit to Wayanad in Kerala. pic.twitter.com/9WQxWQrjV8
— ANI (@ANI) August 28, 2019