نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی اپیل کو قبول کر لیا ہے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں انہیں جمعرات کی بجائے اب 13 جون کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ راہل فی الحال ملک سے باہر ہیں۔ ایسے میں انہوں نے ای ڈی سے اپیل کی تھی کہ وہ 5 جون کے بعد کسی بھی دن حاضر ہونے کی تاریخ دیں۔ ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے پیشی کی تاریخ بڑھا دی گئی اور نیا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔بتا دیں کہ نہ صرف راہل بلکہ ان کی ماں اور کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھی نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں حاضر ہونا ہے۔