راہل گاندھی کی سیکورٹی مزید بڑھے گی”: دہلی پولس اور کانگریس لیڈروں کی گھنٹوں ملاقات

   

نئی دہلی: راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی کے الزامات کے بعد دہلی پولیس 3 جنوری کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے لیے مزید ٹھوس انتظامات کرے گی۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس اور کانگریس لیڈروں کی میٹنگ گھنٹوں تک جاری رہی۔ میٹنگ میں دہلی پولیس سیکورٹی ونگ کے افسران کے علاوہ ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس افسران بھی موجود تھے۔ دہلی کانگریس کے ریاستی صدر انیل چودھری کے ساتھ کانگریس میڈیا ونگ کے لوگ بھی موجود تھے۔3 جنوری کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا دہلی سے یوپی تک جائے گی۔ دہلی پولیس کے مختلف ونگ دہلی میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ جیسے ہی یاترا لونی پہنچے گی، اتر پردیش پولیس حفاظتی انتظامات پر نظر رکھے گی۔