راہل گاندھی کی ویڈیو کے تنازع پر دو ریاستوں کی پولیس میں آمنے سامنے، نیوز اینکر حراست میں

   

نئی دہلی: زی ٹی وی کے نیوز اینکر روہت رنجن کو نوئیڈا پولیس نے منگل کو حراست میں لے لیا۔ چینل پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے گمراہ کن ویڈیوز چلانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ چینل نے اس ویڈیو پر معافی بھی مانگی تھی۔ ایک ڈرامائی ویڈیو میں دو ریاستوں کی پولیس کے درمیان گرما گرم بحث اور ہاتھا پائی کو دکھایا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ پولیس اینکر کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ غازی آباد میں پولیس اینکر کو کہیں اور لے کر نکل گئی۔ روہت رنجن نے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ، ایس ایس پی غازی آباد اور اے ڈی جی لکھنؤ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ‘چھتیس گڑھ پولیس مقامی پولیس کو بتائے بغیر مجھے گرفتار کرنے کے لیے میرے گھر کے باہر کھڑی ہے، کیا یہ قانونی طور پر درست ہے۔