نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے مجوزہ دورہ پر تنازع بڑھتا جارہا ہے۔ راہل گاندھی 6 اور 7 مئی کو تلنگانہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور دیگر پروگراموں کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء سے بھی خطاب کریں گے۔ لیکن ان کے پروگرام کی اجازت یونیورسٹی حکام نے یہ کہہ کر نہیں دی کہ یونیورسٹی میں کوئی سیاسی پروگرام منعقد نہ کیا جائے۔ اب طلبہ نے پروگرام کی اجازت کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔