ملک کے عام انتخابات کانتیجہ سامنے اتے ہی ہار کی ذمہ داری خودقبول کی تھی اور استعفی کے مانگ کی تھی مگر کانگریس اراکین عاملہ کے اجلاس نے اس استعفی کو نا منظور کیا تھا،اور کہا تھا کہ اگر آپ کو استعفی دینا ہی ہے تو اگلا صدر گاندھی خاندان سے ہی چنا پڑے گا مگر راہل گاندھی نے کہا تھا میری بہن کا نام ہر گز مت لینا،جبکہ محترمہ سونیا گاندھی نے اپنی عمر کی بڑھوتری کے سبب سے سیاسی سرگرمیوں کو پہیلے سے ہی کم کر دیا ہے۔
آج کے کانگریس کے آراکین عاملہ کے اجلاس میں گاندھی اس بات پر بضد رہے کہ وہ کسی بھی حال میں استعفی ضرور دئینگے، بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کا اگلا قومی صدر مہارشٹرا سے ہوگا, چونکہ انے والے دنوں میں مہارشٹرا میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،اور کانگریس نے اس انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے،اب انے والے عاملہ کے اجلاس میں کانگریس کا اگلا صدر منتخب کیا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس پر جو الزام لگتا ہے کہ اس پارٹی میں پروار واد ہے کانگریس کے اس فیصلہ سے ان پر سے یہ الزام ہٹا دیا جائے گا۔