راہول۔پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو ’پروپیگنڈاکرنے والا‘قرار دیا

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘پروپیگنڈہ کرنے والے ’ ہیں اور اپنے اشتہار میں وہ لگے رہتے ہیں اس لئے ملک کے سامنے موجودہ چیلنج کی کوئی پروا نہیں کرتے ہیں۔پرینکا گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’تشہیر میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر ویکسین کی کمی ہے تو یہ چلتا ہے ۔ پروپیگنڈہ کرنے والی حکومت‘‘۔ وزیر اعظم پر ملک کے ہر مسئلے کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “صدیوں کابنایا ، لمحوں میں مٹایا، ملک جانتا ہے ، کون یہ مشکل وقت لایا؟انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ ویکسین کی کمی ، چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی ، بے روزگاری ، مہنگائی ، سرکاری شعبے کی کمپنیوں۔پی ایس یو اور کسانوں کے معاملات کو ہیش ٹیگ کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش ان سنگین بحرانوں کو حل کرنے کے بجائے مسٹر مودی صرف پی آر پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔