راہول ، پرینکا کی وجے دشمی پر مبارکباد

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج باشندگان ملک کو وجے دشمی کے موقع پر مبارکباد دی۔اس موقع پر مسٹر گاندھی نے رامائن کی چوپائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بادشاہ رعایا کے دکھوں کو دور نہیں کر سکتا اور انہیں تکلیف دیتا ہے ، وہ بادشاہ جہنم کا مستحق ہوتا ہے ۔انہوں نے ‘جے شری رام’ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ،‘جسو راج پریہ پرجا سو نِرِپ اوسی نرک ادھیکاری’۔ وڈرا نے کہا ،‘سُر بنارس دیکھے بیکل ہنسیو کوسلادھیس۔ سجی سارنگ ایک سر ہتے سکل داسیس۔ تمام اہل وطن کو جھوٹ پر سچ، انا پر عاجزی اور برائی پر اچھائی کی جیت کے مقدس تہوار وجے دشمی کی دلی مبارکباد۔ وجے دشمی۔