راہول آئی پی ایل اورڈبلیو ٹی سی فائنل سے باہر

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے اوپنر کے ایل راہول نے کہا کہ وہ جلد ہی ران کی سرجری سے گزریں گے، اس طرح وہ آئی پی ایل 2023 کے بقیہ میچوں سے باہر ہوجائیں گے اور اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے ہندوستان کی ٹیم سے باہر ہو جائیں گے۔ یکم مئی کو راہول اپنی ٹیم لکھنؤ سوپر جائنٹس کے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو ئے۔ زخمی ہونے کے بعد وہ گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، تین گیندوں پر رن بنانے میں ناکام رہے اور لکھنؤ18 رنز سے میچ ہارگیا۔ میڈیکل ٹیم کے ساتھ محتاط غور و خوض اور مشاورت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیاگیا ہے کہ میں جلد ہی اپنی ران کی سرجری کرواؤں گا۔ میری توجہ آنے والے ہفتوں میں میری بحالی اور صحت یابی پر مرکوز رہے گی۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ مکمل صحت یابی کو یقینی بنانا صحیح ہے۔ راہول نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا۔آئی پی ایل 2023 میں راہول نے 34.25 کی اوسط سے 274 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالکل پریشان ہوں کہ میں اگلے ماہ ٹیم کے ساتھ اوول میں نہیں رہوں گا۔ اپنے بیان میں، فرنچائز نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں راہول کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ لکھنؤکی کرونل پانڈیا راہول کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گے ۔