راہول آلودہ پانی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرینگے

   

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی ) کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور پہنچیں گے ۔ ان کا یہ دورہ شہر میں آلودہ پانی کی فراہمی سے پیدا ہونے والی حالیہ انسانی المیہ کے تناظر میں ہو رہا ہے ۔ راہول گاندھی سب سے پہلے اندور کے بومبے ہسپتال جائیں گے ، جہاں وہ آلودہ پانی پینے سے بیمار ہونے والے افراد کی عیادت کریں گے اور ان کے علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔ اس کے بعد وہ بھگیرتھی پورم کا دورہ کریں گے ، یہ وہ علاقہ ہے جو اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہوں گے ۔