راہول اب شادی کرلو ، لالو پرساد کا مشورہ

,

   

پٹنہ: ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کے آج اجلاس سے خطاب میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ راہول گاندھی نے بہت اچھا کام کیا ہے اور بہادری کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ اب آپ کو شادی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ زیادہ دیر نہیں ہوئی، ابھی شادی کر لیں! ہم آپ باراتی بننے کیلئے تیار ہیں۔’’۔ ہم سب اکٹھے برآت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمہاری ماں کہتی تھی راہول گاندھی میری بات نہیں سنتے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ تم شادی کر لو… تمہیں شادی کرنی ہو گی۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے بیان سے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ سیاسی ماہرین کی مانیں تو لالو نے اشارہ دیا ہے کہ راہول گاندھی مستقبل میں اپوزیشن کے لیڈر بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کانگریس کے کئی بڑے لیڈر راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کی بات کر چکے ہیں۔