راہول اور منموہن کی صدر جنوبی افریقہ راما پھوساسے ملاقات

,

   

نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدر کانگریس راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن جنوبی افریقہ کے صدر راما پھوسا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ راما پھوسا نئی دہلی میں ہیں اور یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ جنوبی آفریقہ کے صدر صدر نیشنل آفریقی کانگریس بھی ہیں۔

یوم جمہوریہ تقریب ، راہول گاندھی پہلی صف میں
نئی دہلی۔26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی 2018ء میں چھٹی نشست پر بیٹھے تھے، آج یوم جمہوریہ تقریب میں انہیں پہلی صف میں جگہ دی گئی۔ ان کے ہمراہ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی بیٹھے ہوئے تھے۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو دوسری صف میں راہول گاندھی کے پیچھے بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ راہول گاندھی نے گزشتہ سال صدر کانگریس کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ہے۔