سرینگر: کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے منگل کے روز گاندربل میں واقع کھیر بوانی مندر پر حاضری دی۔ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی اور پرینکا نے منگل کی صبح کھیر بوانی مندر پر حاضری دی اور وہاں پوجاپاٹ کی ۔انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی کے دورے کے پیش نظر گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حاضری کے بعد وہ واپس سرینگر لوٹے ۔بعدازاں راہول گاندھی نے درگاہ حضرت بلؒ میں بھی حاضری دی۔ یادر ہیکہ 4 ستمبر 2022ء سے کنیاکماری سے راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی تھی اور اس کا اختتام 30 جنوری 2023ء کو سرینگر میں عمل میں آیا۔