راہول اور یچوری کی عرضی مسترد

   

ممبئی ، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی عرضیوں کو آج ممبئی کی ایک عدالت نے مسترد کردیا، جو ایک آر ایس ایس ورکر کی جانب سے اُن کے خلاف دائر ہتک عزت مقدمہ کو خارج کرنے کی استدعا کے ساتھ داخل کی گئی تھیں۔ دھروتیمن جوشی نے دونوں کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی چاہی ہے کیونکہ انھوں نے مبینہ طور پر آر ایس ایس کو جرنلسٹ گوری لنکیش کے قتل سے جوڑا ہے۔