راہول بجاج فن سر صدرنشین کے عہدہ سے مستعفی

   

نئی دہلی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بجاج فن سر کے صدرنشین و ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر راہول بجاج نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے۔ انہیں متحدہ عرب امارات میں مئی سے صدرنشین مقرر کیا گیا تھا۔ 80 سالہ بجاج نے 15 فبروری کے ایک مکتوب میں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس پر بورڈ کے اجلاس تک ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس 16 مئی 2019ء کو ہوگا۔ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا۔ 16 مئی کے اجلاس میں فیصلہ کے بعد اس کے استعفیٰ کو مؤثر سمجھا جائے گا۔ بورڈ آف ڈائرکٹر نے منو پمنانی کو 17 مئی سے اگلا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ راؤ اور پمنانی کے تقررات 11 اپریل 2019ء سے قابل عمل سمجھے جائیں گے جبکہ میعاد کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا۔ بجاج فن سر بجاج گروپ کے مالیاتی معاملات کی دیکھ بھال کرتی ہے جن میں قرض دینا ، انشورنس اور دولت کے بارے میں مشورہ شامل ہیں۔ راہول بجاج یکم ؍ جون 1938ء کو پیدا ہوئے تھے اور انہیں انتہائی کامیاب ہندوستانی تاجر سمجھا جاتا تھا۔