حیدرآباد۔/17 اگسٹ ( سیاست نیوز) سینئر آئی اے ایس عہدیدار راہول بوجا کو چیف منسٹر کے سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کئے۔ راہول بوجا جو سکریٹری بہبودی ایس سی طبقات کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ایس سی ڈیولپمنٹ کے سکریٹری کی زائد ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ انہوں نے آج چیف سکریٹری سے خیرسگالی ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے دفتر میں راہول بوجا پہلے دلت عہدیدار ہیں جنہیں اہم عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔ حضور آباد میں دلت بندھو اسکیم کے آغاز کے موقع پر چیف منسٹر نے دلت عہدیداروں کو نظرانداز کرنے کے بی جے پی کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ راہول بوجا کو سکریٹری مقرر کیا جائے گا۔R
