راہول راج نے بحیثیت ضلع کلکٹر جائزہ حاصل کرلیا

   

میدک /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک کی حیثیت سے راہول راج آئی اے ایس نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ جائزہ تقریب میں دیگر اعلی عہدیدار ایڈیشنل کلکٹر میدک مسرز وینکٹیشورلو ، جی رمیش ضلع پریشد چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مسٹر ایلیا ، ایگزیکیٹیو انجینئیر پنچایت راج ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر مائنگ مسٹر جئے راج اور دیگر نے گلستہ پیش کیا اور شال پوشی کرتے ہوئے خیرمقدم کیا ۔ بعد ازاں جائزہ ضلع کلکٹر راہو نے مختلف محکمہ جات کی کارکردی سے متعلق متعلقہ عہدیدراوں سے تفصیلی بات چیت کی ۔ قبل ازیں یعنی 5 مارچ کو میدک سے عادل آباد تبادلے پر جانے والے کلکٹر میدک جناب راجرشی شاہ کے اعزاز میں ایک وداعی تقریب کا بھی انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں تمام محکمہ جات کے اعلی عہدیادروں کے علاوہ ضلع ٹی این جی اوز قائدین مسرز ڈی نریندر ، مانک راجکمار نے بھی شرکت کی ۔

سنگا ریڈی میں استقبال رمضان برائے خواتین
سنگا ریڈی 6/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جماعت اسلامی ہند شہر سنگاریڈی شعبہ خواتین سنگاریڈی کی جانب سے جلسہ استقبال رمضان بروزہفتہ بمقام سٹی آڈیٹوریم 9 مارچ صبح 10 تا دوپہر 1.30 بجے تک یہ پروگرام منعقد ہوگا جس کی صدارت محترمہ سمیہ لطیفی معاون سیکرٹری فرائض انجام دیں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پر محترمہ عائشہ بیگم حیدراباد خصوصی خطاب کرینگے جلسہ کا اغاز تلاوت و ترجمانی سے ہوگا اس کے بعد افتتاحی کلمات پیش کیا جائیں گے جس کو محترمہ رضیہ مسرور ناظم خواتین پیش کریں گے۔رمضان سے متعلق عنوانات پر تقاریر ہوں گے اس کے بعد اس پروگرام کا اختتام عمل میں لایا جائے گا اس موقع پر رضیہ مسرور نے سنگاریڈی کے تمام ملت اسلامیہ کے خواتین طالبات اور جی ائی او سے خواہش کرتے ہے۔