ٹرینٹ برج۔اوپنر کے ایل راہول کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہندوستان نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ راہول جنہوں نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ سنچری نہیں بنا پائے اور 84 رنز پر جیمس اینڈرسن کا شکار بنے ۔تادم تحریر ہندوستان نے 91 رنز کی قیمتی سبقت حاصل کرلی تھی۔