نئی دہلی : کورونا وائرس وبا پھوٹ پڑنے کے بعد پہلی مرتبہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ہفتہ کو پارٹی قائدین کے اس گروپ سے ملاقات کی جنہوں نے قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں مکتوب تحریر کیا تھا ۔ 5 گھنٹے کی میٹنگ میں راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی شریک ہوئے ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ پارٹی میں راہول کے رول کے تعلق سے کسی کو کوئی شکایت نہیں ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پنچ مڑھی اور شملہ کی طرح ’ چنتن شویر ‘ منعقد کئے جائیں اور پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں کوئی ناراض عناصر نہیں ہیں ۔۔
