راہول نے رائے بریلی میں کئی پروگراموں میں شرکت کی

,

   

رائے بریلی: کانگریس کے سینئر لیڈر و پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو یہاں اپنے پارلیمانی حلقے میں کئی پروگراموں میں شرکت کی۔ راہول نے پہلے کندن گنج میں وشاکھا فیکٹری میں 2 میگاواٹ کے سولر روف پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اور پھر سول لائنز میں لیڈر سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے ۔ اپنی تقریر میں انہوں نے ذات پات کے پوسٹروں یا ہورڈنگز پر کوئی سیدھا تبصرہ نہیں کیا لیکن ‘جامع ترقی’ کی بات کی اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وہ کلکٹریٹ کے سیونگس بلڈنگ میں دیشا میٹنگ کیلئے روانہ ہوگئے ۔ امیٹھی کے ایم پی کشوری لال شرما کے علاوہ اتر پردیش حکومت کے ریاستی وزیر دنیش پرتاپ سنگھ وغیرہ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ میٹنگ میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا)، پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی)، قومی دیہی روزی روٹی مشن، پردھان منتری آواس یوجنا، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، قومی سماجی امدادی پروگرام و دیگر اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
راہول گاندھی نے میٹنگ کے دوران خواتین ہیلپ لائن نمبر 181 پر کال کی۔ فوری طور پر کال موصول ہوئی اور ایم پی نے ڈیوٹی پر موجود عملے سے بات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے اختتام پر اتر پردیش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) دنیش پرتاپ سنگھ نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں پیش آنے والے المناک واقعے کے متاثرین سے اظہار تعزیت اور مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر سبھی نے اتفاق کیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔