راہول نے رافیل سودے میں کرپشن کا مسئلہ امیتھی میں بھی اٹھایا

   

Ferty9 Clinic

امیتھی۔22ا پریل (سیاست ڈاٹ کام) بار بار اپنی انتخابی مہم کے مرکزی موضوع رافیل سودے میں کرپشن کا اعادہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اپنے لوک سبھا انتخابی حلقہ میں اٹھایا اور عوام پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی یا ان کی پارٹی بی جے پی کی تائید میں ووٹ نہ دیں کیوں کہ اس کا فائدہ انیل امبانی جیسے سرمایہ داروں کو ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لڑاکا جیٹ طیاروں رافیل کے سودے میں 30 ہزار کروڑ روپئے مالیتی کرپشن ہوا ہے۔ وزیراعظم کے ’’میں بھی چوکیدار‘‘ مہم کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب ان (مودی) کا چوکیدار ہی چور ہو تو وہ پکڑا کیسے جائے گا۔ وہ اپنے پارلیمانی انتخابی حلقے میں تقریر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔ ان سے صرف یہ پوچھئے کہ کیا انہوں نے انیل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپئے دیئے تھے ۔ اور اگر دیئے تھے تو انہیں واپس کب کیا جائے گا۔