ممبئی۔ کے ایل راہول نہ صرف ہندوستانی کھیلوں کی معروف شخصیت ہے بلکہ ان کا دل بھی سخی ہے۔مینگلور کے ایک چھوٹے سے قصبے سے آکر اور نوجوانوں کو اپنے کیریئر کے آغاز میں اس مدد کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے راہول نے کرناٹک کے مہلنگ پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار نوجوان طالب علم کی مدد کی، اس کا اعلیٰ تعلیم کا خواب پورا کرنے میں اس کی مدد کی۔ راہول امرت ماونکٹی نامی طالب علم کو ہبلی کے مشہور کے ایل ای کالج میں بی کام کورس میں داخلہ حاصل کرنے میں مدد کی۔