راہول نے کرناٹک میں مندراور مسجد کا دورہ کیا

,

   


میسورو : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے گزشتہ دو دنوں میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کرناٹک کے میسور ضلع میں ایک مندر اور ایک مسجد کا دورہ کیا۔ راہول نے ریاست کے اپنے دورے کے تیسرے دن پیر کو چامنڈی پہاڑیوں پر واقع چامنڈیشوری مندر میں گئے ۔راہول نے شہر میں ستور مٹھ، مسجد اعظم اور سینٹ فلومینا کیتھیڈرل کا بھی دورہ کیا۔ ستور مٹھ میںراہول نے شری شیو راتری دیشکیندر سوامی جی سے ملاقات کی، جو ممتاز لِنگایت پیروکار ہیں ۔راہول کا یہ سفر کرناٹک کے کچھ حصوں میں 21 دن تک چلے گا اور 511 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔