راہول نے کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے مطالبہ کو دہرایا

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کورونا کے سبب جان گنوانے والے ہر خاندان کو چار لاکھ روپے کے معاوضے کی مانگ کو دہرائی۔کانگریس لیڈر نے پھر الزام لگایا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے سے گریز کر رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے دکھوں کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔گاندھی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’کانگریس پارٹی کے دو مطالبات ہیں، کوویڈ سے مرنے والوں کے صحیح اعداد و شمار بتائے جائیں اور جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کوویڈ سے کھو دیا ہے ، انہیں 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جانا چاہئے ‘‘۔