دبئی۔ صرف ایک ہندوستانی کے ایل راہول آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی کے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جیسا کہ تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی ۔ راہول بیٹرس کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں جس کی قیادت پاکستان کے کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں اور ٹیم کے ساتھی محمد رضوان نمبر3 پر ہیں۔ہندوستان کے کپتان روہت شرما 14 ویں نمبر پر ہیں، جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی 16 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز کی ٹی20 درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین آفریدی کی آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی20 مقابلے میں 2/21 کی بدولت وہ چار درجے ترقی کے بعد نمبر 10 پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیائی فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ جو کہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی20 میچ میں شامل نہیں ہوئے تھے وہ ایک مقام کے نقصان کے بعد 3 نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید ترقی کے بعد نمبر 2 پر چلے گئے ہیں۔