راہول پر امیٹھی کی ترقی نظر انداز کرنے کا سمرتی کا الزام

   

امیٹھی: 24 فروری(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کپڑا سمرتی ایرانی نے اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں اتوار کسانوں کے مسائل پر کانگریس اور اس کے سربراہ و مقامی رکن پالیمان راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔مرکزی وزیر گوری گنج واقع نودئے ودیالیہ میں کسانوں سے خطاب کرہی تھیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نے کسان سمان ندھی کے تحت کسانوں کی 6 ہزارروپئے دئے جانے کے فیصلے کو کسانوں کی مفاد میں اٹھایا گیا قدم بتایا اور کہا کہ اس سے امیٹھی کے تین لاکھ 80 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا۔