نئی دہلی : نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈراویڈجولائی میں سری لنکا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ جائیں گے ۔ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر بھی شامل ہوں گے ۔سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو 13 جولائی کو پہلے ون ڈے سے پہلے کم سے کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا۔بی سی سی آئی نے ابتدا میں بنگلورو میں تربیتی کیمپ کی میزبانی کرنے کا سوچا تھا ، لیکن کورونا اور بدستور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب ہوتی صورتحال نے اس امکان کو ختم کردیا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم دورے کیلئے روانہ ہونے سے پہلے قرنطینہ میں رہے گی اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا بھی قرنطینہ ہوگا ۔دریں اثنا سری لنکا کی وزارت صحت کی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ، ویتنام ، جنوبی افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ان لوگوں کو صرف ایک ہی دن کی قرنطینہ میں رہنا ہوگا جنہوں کورونا وائرس ویکسین کی دونوں ڈوز لے لئے ہیں ۔ یہ ضابطہ 30 جون تک نافذ ہے ۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما خطوط 30 جون کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں اور جب تک ہندوستانی ٹیم سری لنکا روانہ نہیں ہوگی اس وقت تک مختلف قواعد لاگو ہوسکتے ہیں۔ مختلف قواعد ان لوگوں کیلئے بھی لاگو ہوسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی ایک ہی ڈوز لگوائی ہے ۔