راہول کا آج پونچھ اور سرینگر میں الیکشن ریالیوں سے خطاب

,

   

دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کا 23ستمبر کی شام اختتام‘ کانگریس اتحاد کی جیت کا عزم

سرینگر: کانگریس قائد راہول گاندھی جموں وکشمیر الیکشن کے دورے مرحلہ کیلئے کل 23ستمبر کو پونچھ اور سری نگر میں الیکشن ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی 23 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور اتحاد کے امیدواروں کی مہم چلائیں۔ راہول پونچھ اور سری نگر میں 25 ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے دوسرے مرحلے سے قبل پارٹی کی حمایت کو بڑھانے کے لیے ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ کانگریس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ راہول گاندھی پونچھ کے سورنکوٹ میں ایک ریالی کریں گے۔ کانگریس۔این سی اتحاد کے امیدوار شاہنواز چودھری کی حمایت میں وہ مہم چلائیں گے۔ اس کے بعد وہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ کی حمایت میں سری نگر کے مرکزی شالٹینگ حلقہ میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ دورہ راہول کی خطے میں حمایت حاصل کرنے کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ وہ پہلے ہی تین دیگر ریلیوں سے خطاب کر چکے ہیں جن میں سابق پی سی سی صدر وقار رسول وانی کی حمایت میں سنگلدان میں ایک اور اے آئی سی سی جنرل سیکرٹری غلام احمد میر کے لیے ڈورو میں دو ریلیاں شامل ہیں۔ جموں کے 90 حلقوں کیلئے اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں کرائے جا رہے ہیں۔ کشمیر پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوئی ہے جس میں 24 سیٹوں پر مقابلہ ہوا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے 26 حلقوں اور کشمیر خطہ کے سری نگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع کے ووٹر نظر آئیں گے۔ آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو مقرر ہے جس میں 40 نشستیں شامل ہیں۔نتائا کا اعلان 8اکٹوبر کو کیا جائے گا۔