راہول کا سابق صدر جمہوریہ مرحوم عبدالکلام کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے اپنی سادگی اور علم سے سب کا دل جیت لیا تھا اور صدر کے طور پر اپنی عاجزی کے لیے بے حد مقبول رہے ۔ایک فیس بک پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہاکہ ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ ایک عظیم سائنسدان اور بصیرت رکھنے والے ڈاکٹر کلام نے اپنی عاجزی اور ذہانت سے لاکھوں لوگوں کا دل جیتا۔