نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کے سابق صدر سیتارام کیسری کو جمعہ کو ان کی 25 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راہول گاندھی نے یہاں 24 اکبر روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں کیسری کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کیسری طویل عرصے تک کانگریس پارٹی کے خزانچی رہے ۔ سابق مرکزی وزیر سیتارام کیسری 1996 سے 1998 تک کانگریس کے صدر رہے ۔24 اکتوبر 2000 کو ان کا دیہانت ہوگیا۔ کیسری بہار میں کانگریس کے قدآوررہنماؤں میں سے ایک تھے ۔ پچھلے 25 سالوں میں شاید یہ پہلا موقع ہے جب راہول گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان کیسری کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔