نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی آسمان چھو رہی قیمتوں کی وجہ سے آپ نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے ۔اس کے لئے بہت بہت شکریہ ۔گاندھی نے کہا ‘‘ قیمت بڑھتی جا رہی ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل ، اشیائے خوردنی ، ایل پی جی نے تہواروں کا سیزن کردیا پھیکا ۔ شکریہ ہے مودی جی کا’’۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ‘‘ مہنگائی نے توڑی عام آدمی کی کمر 11 دنوں میں پٹرول 2 پیسے اور ڈیزل 3 روپے ہوا مہنگا ۔