راہول کا وائناڈ میں ریلوے لائن بچھانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ کیرلہ کے وائناڈ میں ریلوے لائن بچھانے کی چہارشنبہ کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا۔مسٹر راہول گاندھی نے قانون 377 کے تحت ایوان میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ میں نیلمابر اور ننجن کوڈ کے درمیان طویل عرصے سے لوگ ریلوے لائن کا مطالبہ کررہے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا یہ بہت پرانا مطالبہ ہے اور اس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

چینی وزیرخارجہ کا دورہ ہند
نئی دہلی ۔ 4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چینی وزیر خارجہ ونگ ای جاریہ ماہ کے اواخر میں دورہ ہند کریں گے ۔ سفارتی ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے سرحدی مسائل پر خصوصی مذاکرات کریں گے ۔ بعد ازاں وزیر خارجہ ہند ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں ہم منصب وزراء کے درمیان خارجی اُمور پر باہمی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال صدر چین کے دورہ ہند کے بعد کسی اعلیٰ چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے ۔