راہول کا چھتیس گڑھ میں ڈھول بجاتے ہوئے رقص

,

   

٭ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعہ کو چھتیس گڑھ کے رائے پور میں روایتی رقص کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے دل جیت لئے۔ انہوں نے راشٹریہ آدی واسی نرتیہ مہااتسو کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا اور وہاں کی روایت کے مطابق جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ انہوں نے ڈھول بجاتے ہوئے رقص بھی کیا۔ اس تقریب کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے جس میں راہول کو ڈھول بجاتے ہوئے رقصاں دکھایا گیا۔ تین روزہ فیسٹیول رائے پور کے سائنس کالج گراونڈ میں منعقد کیا جارہا ہے جہاں ہندوستان اور 6 دیگر ممالک سے آئے 1350 آرٹسٹ حصہ لے رہے ہیں۔