راہول کا ڈرامہ کام نہ آیا، ہریانہ نے کانگریس کو مسترد کردیا:پاٹھک

   

پریاگ راج: اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹھک نے آج کہا کہ راہول گاندھی کی ڈرامہ بازی ہریانہ میں نا چلی اور عوام نے کانگریس کو مسترد کرکے ایک بار پھر بی جے پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ کمبھ میلہ تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے پاٹھک نے میڈیا سے کہاکہ راہول ڈرامے بازی کررہے ہیں۔ اسٹیج پر جلیبی کھانے کا ڈرامہ ہریانہ میں نہیں چلا۔ ہریانہ کے عوام نے کانگریس کو مسترد کردیا۔ ایسا ہی ڈرامہ یو پی میں کھٹا کھٹ ، پھٹا پھٹ، سٹاسٹ کو لے کر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا’بی جے پی نے تیسری بار اکثریت حاصل کی ۔ اپوزیشن پوری طرح سے ناکام ہوا۔ کانگریس کو عوام نے مسترد کردیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اسکیمات کام آئیں۔ جب کانگریس جیت درج کرتی ہے تب ای وی ایم اچھی ہے جب ہارتے ہیں تو الزام لگاتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں عوام کا بھروسہ بی جے پی نے جیتا ۔ وہاں کی صف بندی دوسری ہے ۔پاٹھک نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت پورے ملک میں نمبر ایک ہے ۔ نظم ونسق میں ملک بھر میں یو پی میں نمبر ایک ہے ۔ ہم اسمبلی ضمنی الیکشن میں دس سیٹوں پر جیت درج کرینگے ۔لوک سبھا الیکشن میں منفی تشہیر اپوزیشن پارٹیوں کانگریس اور سماجوادی نے سیٹ کی تھی ۔ عوام اسے سمجھ چکے ہیں۔عوام ایس پی اور کانگریس کی قلعی کو اچھے سے سمجھے چکے ہیں۔