٭ ہندوستانی مورخ رامچندر گوہا نے کیرالا لٹریری فیسٹیول (ادبی میلہ)سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کیلئے منتخب کرتے ہوئے ایک تباہ کن غلطی کی ہے۔ گوہا نے کہا کہ ’’اگر آپ ملیالی لوگ 2024ء میں بھی راہول گاندھی کو دوبارہ منتخب کرنے کی غلطی کرتے ہیں تو آپ محض نریندر مودی کو ہی ایک بالواسطہ فائدہ پہنچا رہے ہوں گے۔‘‘ واضح رہے کہ راہول گاندھی کیرالا کے حلقہ لوک سبھا وائناڈ سے منتخب ہوئے ہیں۔
