نئی دہلی۔ کانگریس کے پنجاب انچارج جنرل سکریٹری ہریش راوت نے ہفتہ کو کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعلی امریندر سنگھ اور ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان تنازعہ سے پیدا ہوئے سیاسی حالات کی اطلاع دی۔ راوت نے کانگریس کے سابق صدر سے ملاقات کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے پنجاب کی صورتحال کے بارے میں مسٹر گاندھی کو مطلع کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور پنجاب میں کانگریس کی صورتحال کے بارے میں انہیں اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب جلد پنجاب جارہے ہیں اور کانگریس قیادت سے ملی رہنما ہدایات کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو سے بات چیت کریں گے ۔