راہول کیخلاف اب آر ایس ایس کا ہتک عزت کا مقدمہ

   

نئی دہلی : مودی سرنام کیس میں دو سال کی سزا سنائے جانے اور پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد بھی راہول گاندھی کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ آر ایس ایس نے ان کے ’21ویں صدی کے کورو‘کے بیان پر ہریدوار کی ایک عدالت میں ان کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرائی ہے۔راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران آر ایس ایس پر متنازعہ بیان دیا تھا اور 9 جنوری کو ہریانہ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران الزام لگایا تھا کہ 21ویں صدی کے کورو خاکی ہاف پتلون پہنتے ہیں اور‘شاخیں چلاتے ہیں۔ ملک کے دو تین امیر ترین لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔جج شیو سنگھ نے راہول گاندھی کو 12 اپریل 2023 کو پیشگی سماعت کے لیے حاضر ہونے کو کہا ہے۔