کانگریس اور اپوزیشن کی اسپیکر کے فیصلہ پرنظر
نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت کی بحالی کے کاغذات تیار ہیں اور جو کچھ باقی ہے وہ لوک سبھا اسپیکر کی طرف سے دستخط کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کل ہونے کی امید ہے ورنہ کانگریس عدالت سے رجوع ہوگی۔ متحدہ اپوزیشن اس معاملے کو اس فہرست میں بھی شامل کرے گی جسے وہ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ اگر اسپیکر اس رفتار سے کام نہیں کرتے جس رفتار کے ساتھ انہوں نے راہول کو نااہل قرار دینے کیلئے کیا تھا تو اس پر سوال اٹھے گا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک رکن کی بحالی میں ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا تھا۔ایم پی، جسے جنوری میں 10 سال قید کی سزا ملنے کے بعد نااہل قرار دے دیا گیا تھا، کو سپریم کورٹ سے رجوع ہونا پڑا تھا۔ مارچ میں سپریم کورٹ کی سماعت سے قبل انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کو مئی میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا جب انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے کنیت کے بارے میں ان کے تبصروں کے بعد ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2019 کے عام انتخابات سے قبل کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی میں، راہول گاندھی نے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیسے تمام چوروں کی کنیت مودی ہے؟جمعہ کو، سپریم کورٹ نے سزا کو روکتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کے لیے ٹرائل جج کی طرف سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ سزا کے حکم کو حتمی فیصلے تک روکے جانے کی ضرورت ہے۔