نئی دہلی : سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ لکھنو کے ایڈوکیٹ اشوک پانڈے نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اسپیکر کو حق نہیں کہ راہول گاندھی کی کھوئی ہوئی رکنیت کو بحال کریں۔ اس کے لئے راہول کی سزا کو کالعدم کرنا ہوگا۔