راہول کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج منی پور کے تھوبل ضلع سے آغاز

,

   

نئی دہلی :کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی 14 جنوری کو منی پور کے تھوبل ضلع سے بھارت جوڑو نیا ئے یاترا شروع کریں گے۔ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا دارالحکومت امپھال سے شروع ہونے والی تھی۔ ریاست میں جاری کشیدگی کی وجہ سے، منی پور حکومت نے تقریب کیلئے مطلوبہ اجازتیں فراہم کرنے سے انکار کیا ۔ کانگریس نے 2 جنوری کو ریاستی حکومت کو تجویز دی تھی کہ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو جھنڈی دکھا کر امپھال سے شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔یہ یاترا امپھال سے شروع ہو کر ممبئی میں اختتام پذیر ہو نے والی تھی ۔ بتایا گیا تھا کہ پنڈال میں 1000 سے زیادہ لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ اگرچہ شروعاتی مقام تبدیل کر دیا گیا ہے، لیکن یاترا کا راستہ وہی رہے گا۔ منی پور میں 14 جنوری کو شروع ہونے والی یاترا 67 دنوں میں کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 20 مارچ کو ممبئی میں اختتام پذیر ہو گی۔ منصوبہ بند راستے میں 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرنا شامل ہے۔ امپھال میں آج ایک پریس میٹنگ میں کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اعلان کیا کہ یاترا کل تھوبل ضلع سے شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کل صبح 11 بجے امپھال پہنچیں گے۔